میانی صاحب قبرستان کے احاطوں میں تعمیر تمام گھر مسمار کرنیکا حکم

Last Updated On 04 June,2018 12:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا بڑا فیصلہ، میانی صاحب قبرستان کے احاطوں میں تعمیر تمام گھر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ایک ماہ کیلئے جیل میں ڈالا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیف سکیورٹی افسر بشیر احمد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا قبرستان کے احاطوں میں گھروں کی تعمیر میں انتظامیہ ملوث ہے، چیف سکیورٹی افسر بشیر احمد! حقائق چھپائے تو 3 ماہ کیلئے جیل جاؤگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:میانی صاحب قبرستان کے احاطوں میں گھروں کی تعمیر کا نوٹس

جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا احاطے میں بنے گھر 29 جون تک گرا کر رپورٹ دی جائے، میانی صاحب قبرستان کے تمام احاطے غیر قانونی ہیں، اگلے مرحلے میں احاطوں کی تمام دیواروں کو گرا دیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے دنیا نیوز کی کاوش پر تعریف کرتے ہوئے کہا دنیا نیوز نے مثبت رپورٹنگ کر کے قبضے کی نشاندہی کی۔