انتخابات کارگردگی کی بنیاد پر جیتیں گے: مریم اورنگزیب

Last Updated On 06 June,2018 05:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیرِ اعلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف میں جو جتنا بڑا لوٹا اور اے ٹی ایم ہو گا، اسے فوری ٹکٹ دی جا رہی ہے۔۔ ن لیگ ذاتیاب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور ہر پارٹی امیدوار کو کڑے امتحان سے گزر کر ٹکٹ دی جائے گی۔ انتخابات کارگردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی پوری جماعت عمران خان کے دفاع میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ ریحام خان کی کتاب ابھی آئی نہیں تو اتنا کچھ ہو رہا ہے، اگر آ گئی تو پھر کیا ہو گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کاغذات نامزدگی کے فارم میں تبدیلی جب پارلیمان نے کی تو باقی فیصلے بھی اسے ہی کرنے چاہیں تا کہ ہر فیصلے کو عوام کی مکمل تائید حاصل ہو۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ریحام سے شادی اور طلاق ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ ن لیگ کا اس سے نہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس کتاب سے ان کی جماعت کا کچھ لینا دینا ہے۔