سکھر میں پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین حادثے کا شکار

Last Updated On 09 June,2018 06:18 pm

سکھر: (دنیا نیوز) پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین کو منڈو ڈیرو کے قریب حادثہ، بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریک بند، مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوں گی۔

سکھرمیں پاکستان ریلوے کی مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کے باعث 27 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ بوگیاں اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک ریلوے ٹریفک کے لیے معطل ہوگئے۔ ٹریک کو بحال کرنے کے لیے لوکو شیڈ روہڑی سے امدادی کرین اور ریلوے عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کو بحال کرنے میں 6 سے 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ٹریک پر سروس معطل ہو جانے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والی عوام ایکسپریس کو روہڑی سٹیشن پر روک دیا گیا جبکہ صادق آباد سے کراچی جانے والی اور آنے والی شالیمار کو پنو عاقل روکا جائے گا۔