قصور :ماڈل بازار میں آگ لگنے سے 30 دکانیں جل گئیں

Last Updated On 10 June,2018 12:40 pm

قصور (دنیا نیوز ) قصور ماڈل بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے 30 دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔

قصور میں صبح سویرے ماڈل بازار میں اچانک آگ لگ گئی جس نے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پایا۔

آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کے ریڈی میڈ کپڑے جل راکھ ہو گئے۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
 

Advertisement