پنجاب بھر سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت نہیں ملی

Last Updated On 14 June,2018 08:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور، اسلام آباد، مظفر آباد، فیصل آباد، منگلا، جہلم سمیت پنجاب بھر سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولاناعبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ہم نے لاہور میں چاند دیکھنے کی کوشش کی لیکن ہمیں کہیں پر چاند نظر نہیں آیا اور کسی جگہ سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی تاہم حتمی اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

ادھر شوال المکرم (عید) کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا۔ چاند کی شہادت دینے کے لیے عوام ان نمبروں 03009285203، 02199261403، 02199261404 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا جائے گا۔ عوام چاند سے متعلق قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیں۔