سپریم کورٹ: مشرف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس

Last Updated On 14 June,2018 02:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی عدم حاضری پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عبوری حکم واپس لے لیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آ رہے، وہ آنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات اور چھٹیوں کی وجہ سے نہیں آرہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:مشرف کی وطن واپسی پھر مؤخر

یاد رہے سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر آج کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پرویز مشرف کی واپسی کی فلائٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، وہ کسی بھی وقت ڈائریکٹ یا ان ڈیریکٹ فلائٹ سے پاکستان لینڈ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پارٹی کارکنان کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پرویز مشرف کو وطن واپسی کا موقع فراہم کرنے پر اے پی ایم ایل چیف جسٹس کی شکر گزار ہے۔