صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل: خواجہ حسان کی 20 جون کو نیب طلبی

Last Updated On 18 June,2018 11:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں نیب نے خواجہ احمد حسان کو 20 جون کو طلب کر لیا۔

سابق وزیراعلی شہباز شریف صاف پانی کمپنی سکینڈل پر 24 جون کو پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں کوڑے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق کئی اہم فیصلے ہوئے، نیب نے خواجہ حسان کی مداخلت کرنے اور ٹھیکوں میں مبینہ مداخلت کرنیکا اہم ریکارڈ حاصل کر لیا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں میرٹ کے برعکس من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے گئے، نیب کی ٹیم نے شہبازشریف اور خواجہ حسان کی طلبی کے نوٹس موصول کروا دئیے۔