چترال میں خواتین کو ہراساں کرنیکا معاملہ، قائمہ کمیٹی کا نوٹس، تفصیل طلب

Last Updated On 21 June,2018 04:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) قائمہ کمیٹی نے کیلاش میں خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سے تفصیل طلب کر لی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مؤقف اپنایا کہ خواتین کو تنگ کرنے والے نوجوان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ملزم کی گرفتاری کے لئے چترال پولیس کی ٹیم پشاور پہنچ گئی، ٹیم کی قیادت ایس ایچ او دروش بلبل حسن کر رہے ہیں، ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق سلوک ہوگا۔

چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کی معافی کی درخواست سامنے آئی ہے، ملزم اپنے ویڈیو بیان میں سوشل میڈیا پر بتا رہا ہے کہ 2015 میں وہ چترال گیا تھا، ملزم کے مطابق اس کی نیت غلط نہیں تھی اس نے صرف یادگار کے طور پر ویڈیو بنائی تھی۔