لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات بھر بارش

Last Updated On 29 June,2018 12:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، آج بھی کراچی سمیت ملک کے بیشتر مقامات پر بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔

صبح ہوتے ہی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا، دو دن سے جاری رہنے والی برسات کا اثر شہر میں کچھ دن تک برقرار رہے گی، گرمی کی شدت کم رہے گی۔ قصور، فیصل آباد، بہاولنگر، ہارون آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں کھل کر بارش ہوئی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے آج کراچی اور حیدرآباد میں بادل پھر برسیں گے، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی مختلف مقامات پر بارش ہوگی۔