عمران خان آج بنوں دورے کے دوران جلسے سے خطاب کریں گے

Last Updated On 01 July,2018 01:26 pm

بنوں: (دنیا نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج بنوں کے دورے کے دوران انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ 3 جولائی کو کراچی بھی جائیں گے جہاں انکے کئی جلسے طے ہیں۔

انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کی مہم بھی تیز ہونے کو ہے، عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور پرسوں 3 جولائی کو کراچی کا دورہ کریں گے جہاں مختلف مقامات پر عوامی جلسوں سے خطاب کے دوران پارٹی منشور سے عوام کو آگاہ کرینگے۔