اڈیالہ جیل: نواز شریف کو عام قیدیوں کی طرح رکھا جائیگا

Last Updated On 07 July,2018 09:03 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سعید اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کسی قسم کے خاص انتظامات نہیں کئے جا رہے، جیل میں صفائی سمیت دیگر انتظامات پہلے سے بہت بہتر ہیں، روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے۔

سعید اللہ نے ’’ دنیا ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور دیگر شریک ملزمان کی جیل آمد کی صورت میں انھیں عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا۔