دوست محمد کھوسہ کا خود کش دھماکے میں ملوث عناصر کے تعین کا حکم

Last Updated On 11 July,2018 01:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں خود کش حملے کے بعد نگران وزیراعلیٰ کی زیرصدارت رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا، دوست محمد کھوسہ نے خود کش دھماکے میں ملوث عناصر کے تعین کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ دوست محمد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دھماکے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ دوست محمد نے دھماکے میں ملوث عناصر کے تعین کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غفلت کے مرتکب حکام اور اہلکاروں کو فارغ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو صوبائی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔