پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل: شہباز شریف کی آج نیب طلبی

Last Updated On 16 July,2018 01:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب 56 کمپنیز کے سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے۔

نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کرپشن سکینڈل میں آج طلب کر رکھا ہے۔ شہباز شریف مبینہ کرپشن سے متعلق بھجوائے گئے سوالنامہ کے جوابات دیں گے۔

پنجاب کمپنیز میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف 2 مرتبہ نیب میں پہلے بھی پیش ہو چکے ہیں۔ شہبازشریف پر کمپنیز میں من پسند افراد کو مہنگے ٹھیکے دینے اور من پسند افراد کو نوکریاں دینے کا الزام ہے۔ نیب کے سینئر افسران شہباز شریف سے سوالات و جوابات کریں گے۔