الیکشن 2018: پختونخوا کے 783 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

الیکشن 2018: پختونخوا کے 783 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد واضح ہونے والی صورت حال کے مطابق کے پی کے اسمبلی کے لئے انتخابات میں حصہ لینے والے 783 امیدوار متعلقہ حلقوں میں مجموعی طور پر کاسٹ ووٹ کا 10 فیصد سے زائد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ صوبائی اسمبلی کے ان 783 امیدوار وں کی جانب سے ضمانت کے طور پر جمع کئے گئے 20 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ ناکام امیدواروں کی ضمانتوں کی مد میں حاصل ہونے والی رقم سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 56 لاکھ 60 ہزار روپے کا فائدہ ہوگا۔

صوبائی اسمبلی کے لیے 10 فیصد سے کم ووٹ حاصل کرنے والے زیادہ امیدواروں کی تعداد پی کے -84 ہنگو سے ہے جہاں 20 حلقے میں پوسٹ ہونے والے مجموعی ووٹوں کا 10 فیصد لینے میں ناکام رہے اور یوں ان کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ ضمانتیں ضبط کروانے والے امیدواروں میں تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ پی کے -26 کوہستان سے پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار سدرہ خالد صرف 201 ووٹ حاصل کر پائیں۔