لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حالت اتنی سنجیدہ نہیں کہ بیرون ملک بھیجاجائے، رپورٹس کےمطابق نوازشریف جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔
نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی اچھے ڈاکٹرز ہیں، یہاں ہرطرح کا علاج ہو سکتا ہے، ضرورت پڑی تومرض کی تفصیلات باہر سے منگوائی جا سکتی ہیں۔ یہ سچ ہےنوازشریف ہسپتال میں علاج سے ہچکچا رہے تھے، ان کی حالت اتنی سنجیدہ نہیں کہ بیرون ملک بھیجا جائے۔ رپورٹس کےمطابق نوازشریف جلدٹھیک ہوجائیں گے۔