تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کر گئے

Last Updated On 05 August,2018 01:58 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے راجن پور سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی طارق خان دریشک انتقال کر گئے۔ انھوں نے حلقہ پی پی 296 سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک کو طبیعت خراب ہونے پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم حلقہ پی پی 296 راجن پور سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔