پی آئی اے حج پرواز 70 عازمین کو کراچی چھوڑ کر سعودی عرب روانہ

Last Updated On 12 August,2018 03:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی خصوصی حج پرواز 70 عازمین کو کراچی ائیر پورٹ چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہو گئی۔ عازمین حج میں خواتین اوربزرگ شامل ہیں۔

قومی ائیر لائن کی حج پرواز 70 عازمین حج کو کراچی چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہو گئی، طیارے میں کم گنجائش کے باعث عازمین روانہ نہ ہوسکے جن میں خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق عازمین حج کو رات 10 بجے روانہ کیا جائے گا۔