رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب میں آتشزدگی، تمام ریکارڈ جل گیا

Last Updated On 17 August,2018 12:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں جی پی او چوک پر رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب آفس میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی سے آفس کا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

لاہور میں پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی عمارت میں علی الصبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،عمارت کا چھٹا فلور تقریبا 2 گھنٹے تک مکمل طور پرآگ کی لپیٹ میں رہا جس سے گردونواح میں دھویں کےسیاہ بادل چھاگئے۔

ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز آفس کا تمام ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا۔