'اپوزیشن چاہے تو پورے کالے کپڑے پہن کر اجلاس میں شریک ہو جائے'

Last Updated On 19 August,2018 03:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے تو کالی پٹیاں باندھنے کی بجائے پورے کالے کپڑے پہن کر اجلاس میں‌شریک ہو جائے کوئی اعتراض نہیں. چاہتے ہیں‌ کہ آج کا الیکشن شفاف اور جمہوری طریقے سے انجام پائے. وزیراعلی پنجاب کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہو گا، اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلی کا انتخاب لڑے۔ فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ گزشتہ 5 سال سےاتحاد ہے، پی ٹی آئی کےساتھ مل کردھرنے بھی دیئے ہیں تاہم فارورڈ بلاک کے خلاف ہوں۔ اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ سے نہیں ہوگا۔