نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

Last Updated On 21 August,2018 01:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام تاحکم ثانی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اقدام اٹھایا گیا۔ نواز شریف، مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نیب نے کی تھی۔

 ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ موخر کر دیا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے کہا آپ کی اپیل موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سماعت کیلئے مقرر ہے ، اس وقت تک سزا معطلی کی اپیل موخر کردیتے ہیں، ہم نہیں چاہتے دوسرے فریق کا کیس متاثر ہو۔