لندن: (دنیا نیوز) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخرِ کار پکڑا جاتا ہے۔
صدرِ مملکت ممنون حسین کا لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں تال کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی دعوت پر آیا ہوں، وہ مجھے اعزازی ڈگری دے رہے ہیں۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدعنوانی کے جو واقعات ہوئے ہیں، یہ اللہ کا قانون ہے کہ آدمی کچھ دن بچتا ہے لیکن آخرِ کار پکڑا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں پاکستان کو اگلے چند برس میں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں دیکھ رہا ہوں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ان سے ہسپتال ملنے کیلئے جانا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دورہ لندن کے دوران انشااللہ بیگم کلثوم نواز سے ملنے جائیں گے۔