سینیٹ میں تبدیلی: شبلی فراز قائد ایوان، راجہ ظفرالحق اپوزیشن لیڈرمقرر

Last Updated On 26 August,2018 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان اور ن لیگ کے راجہ ظفرالحق کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاکستان کے ایوان بالا، سینیٹ میں بھی  تبدیلی آ گئی اور رہنما تحریک انصاف شبلی فراز قائد ایوان بن گئے۔ پیپلز پارٹی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئی ہے  ان کی جگہ ن لیگ کے راجہ ظفرالحق قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں، اس عہدے پر پہلے سینیٹر شیریں رحمن فائز تھیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے.