وزیراعظم عمران خان کل لاہور پہنچیں گے: میاں محمود الرشید

Last Updated On 30 August,2018 03:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر کے امیدوار عارف علوی کل لاہور پہنچیں گے، عمران خان پنجاب کابینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا سفر ایشو نہیں، میڈیا بے جا تنقید نہ کرے، ملک میں 50 لاکھ گھروں کے لئے منصوبہ 100 دنوں میں سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں 2، 3 سالوں میں یکساں نظام تعلیم اور یونیفارم ہوگا، ارکان اسمبلی کے بچوں کی تعلیم اور علاج صرف سرکاری اداروں میں ہونے کا حامی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کل لاہور میں پنجاب کابینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔