ضمنی انتخاب :ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسفزئی مستعفی

Last Updated On 07 September,2018 06:05 pm

پشاور: (روزنامہ دنیا) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

شوکت یوسفزئی نے اپنا استعفیٰ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

خیال رہے کہ شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ عام انتخابات میں پی کے 23 پر خواتین کے ووٹ 5 فیصد سے کم پڑنے پر الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کالعدم قرار دئیے تھے۔ پی کے 23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔
 

Advertisement