بیرونِ ملک تمام اثاثے غیر قانونی نہیں، معاون خصوصی برائے احتساب

Last Updated On 07 September,2018 10:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جن کے اثاثے جائز ہیں انھیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک سے دولت واپس لانے کیلئے سپریم کورٹ نے ٹاسک فورس بنائی لیکن ممکن نہیں کہ چند ماہ میں دولت واپس آ جائے، پورے اقوامِ عالم میں ہماری سفارشات گئی ہوئی ہیں۔ ہم جب کسی ملک سے معلومات مانگتے ہیں تو ہمارا اپنا ہوم ورک مکمل ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ بیرونِ ملک تمام اثاثے غیر قانونی نہیں، جن کے اثاثے جائز ہیں انھیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی نہیں بلکہ کرپشن کے مقدمات ہیں، سپریم نے سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو بھی واپس لانے کا حکم دیا ہے۔