کراچی کے ادارہ امراض قلب میں مصنوعی دل لگانے کا تجربہ ناکام

Last Updated On 10 September,2018 03:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اداہ امراض قلب میں مصنوعی دل لگانے کا تجربہ کامیاب نہ ہوسکا، دونوں مریض جاں بحق ہوگئے، طبی ماہرین نے ڈیوائس لگانے کا فیصلہ جلد بازی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق، مصنوعی دل لگائے جانے والے 2 مریض جان سے گئے، جاں بحق ہونے والوں میں خالد محمود اور نعیم بخاری شامل ہیں، قومی ادارہ برائے امراض قلب نے دونوں افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ طبی ماہرین کے مطابق، مصنوعی دل لگانے کا فیصلہ انتہائی عجلت میں کیا گیا،

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے این آئی سی وی ڈی میں تربیت یافتہ عملہ موجود نہیں۔عام انتخابات سے قبل 4 افراد کو مکینکل ہارٹ ڈیوائس لگائی گئی تھیں، مصنوعی دل لگائے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔