پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

Last Updated On 12 September,2018 04:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

حکومت پنجاب نے سیکیورٹی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 9 اور 10 محرم کو صوبے بھر میں ڈبل سوار پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، بچوں، بزرگوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر نہیں ہو گا۔

دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، دیواروں پر چاکنگ کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقریریں کرنے یا انہیں نشر کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں پاک فوج اور رینجرز کی 100 کمپنیاں مانگ لیں ہیں، انتہائی حساس مقامات پر پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی۔ پاک فوج اور رینجرز کی 100 کمپنیوں کی درخواست وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔