کراچی: (دنیا نیوز) چیف سیکرٹری کے تین دن کے الٹی میٹم کے باوجود ایک بھی گاڑی واپس نہ مل سکی، محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے گاڑیوں کی تحویل پر قانونی راستے تلاش کرنے شروع کر دیے۔
دنیا نیوز کے مطابق سندھ ے وزرا اور سرکاری افسران نے لگژری گاڑیاں واپس دینے سے انکار کر دیا ہے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی گاڑیاں واپس کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ وزرا اور افسران کا موقف اختیار ہے کہ وہ بُلٹ پروف گاڑیاں حفاظت کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے گاڑیوں کی تحویل پر قانونی راستے تلاش کرنے شروع کر دیے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ کے پاس دس بُلٹ پروف اور آٹھ لگژری گاڑیاں ہیں۔ سندھ پولیس کے پاس اٹھاون لگژری اور تین بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔ گورنر سندھ کے پاس چھ لگژری اور ایک بلٹ پروف گاڑی ہے۔
یاد رہے کہ چیف سیکریٹری نے تین دن کے اندر تمام لگژی اور بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن الٹی میٹم کے باوجود ایک بھی گاڑی واپس نہیں مل سکی ہے۔