برطانیہ: اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست مسترد

Last Updated On 14 September,2018 10:20 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی، حکومت برطانیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کو باقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا۔

درخواست اسحاق ڈار کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کے حوالےسے دائر کی گئی تھی، حکومت برطانیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے، اس لئے اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا، حکومت برطانیہ کے مطابق کسی مجرم کو ڈی پورٹ کے حوالے قانون میں گنجائش موجود ہے، تاہم اس کے لئے حکومت پاکستان کوباقاعدہ رابطہ کرنا ہوگا۔