سندھ ہائیکورٹ: سانحہ صفورہ کے مجرم سے اہلخانہ کی ملاقات کروانے کا حکم

Last Updated On 19 September,2018 02:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ صفورہ کے سزایافتہ مجرم کے اہلخانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں ملاقات کیلئے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے مجرم سے ملاقات کروانے کاحکم دے دیا۔

سانحہ صفورہ میں ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے مجرم فاروق بھٹی کے اہلخانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ فاروق بھٹی ایک عرصے سے لاپتہ ہے نہ پولیس تعاون کررہی ہے اور نہ دیگر ادارے کچھ بتاتے ہیں۔

عدالتی نوٹس پروفاقی وزارت داخلہ نے عدالت کوآگاہ کیاکہ فاروق بھٹی سانحہ صفورہ کا ملزم تھا، اسے دیگر ملزموں کے ساتھ ملٹری کورٹ سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عدالتی فیصلے کے بعد سےمجرم گرفتارہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ سزایافتہ مجرم فاروق بھٹی ملیرکینٹ میں سب جیل ملتان لین میں ہے۔ عدالت نے حکام کوہدایت کی کہ مجرم جہاں بھی ہے اس کی اہلخانہ سے ملاقات کروائی جائے۔