اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاجی ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب مارچ، پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس اہلکار میں جھگڑا ہو گیا۔
ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کے معاملے پر ملازمین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے،پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے پر مظاہرین کو پولیس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین اور پولیس اہلکار گتھم گتھا ہوئے تاہم بعد میں مظاہرین کو آگے جانے کی اجازت مل گئی۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جا کر علامتی دھرنا دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو لیز پر دینے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف ریڈیو پاکستان کے ملازمین دو روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔