سیہون شریف کے قریب ٹرین کو حادثہ، 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Last Updated On 27 September,2018 01:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سیہون شریف کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 6 گھنٹوں سے ٹریک بند رہنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی سے پشاور جانےوالی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ریلوے عملے نے 3 گھنٹے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ حکام کا کہنا ہے ٹریک کی بحالی میں 8 سے 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں، کوٹری سے ایمرجنسی انجن بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور سے کراچی جانے والی ایک ٹرین کو سیہون کے قریب روک دیا گیا ہے۔ ٹریک بلاک ہونے سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے، مسافر پیدل انڈس ہائی وے پہنچ کر مسافر گاڑیوں سے اپنی اپنی منزل کے طرف روانہ ہو رہے ہیں۔