ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف، الیکشن کمیشن نے تیمور تالپور کو طلب کر لیا

Last Updated On 28 September,2018 11:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں تقریر کے دوران ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور کو الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے تیمور تالپور کو 4 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تیمور تالپور نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیمور تالپور کے پیش نہ ہونے کی صورت میں غیر حاضری میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تیمور تالپور کا سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیمور تالپور کے 27 ستمبر کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا ہے۔ تیمور تالپور کا ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان متعدد ٹی وی چینلز پر نشر ہوا تھا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے گزشتہ روز اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس ممبر نے پیپلز پارٹی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچا، وہ آج بھی ایوان میں بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن کو سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر جاگنا ہوگا