اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف ممالک میں بھاری مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے جس کے بعد ان پاکستانیوں کے متعلق تحقیقات شر و ع کر دی گئیں۔ ایف بی آر میں ان خفیہ غیر ملکی اثاثہ جات کی تحقیقات پر مامور ایک اعلیٰ افسر نے روزنامہ دنیا کو بتایا ہے کہ ٹیکس گوشواروں کو چیک کیا جا ئے گا اگر پتہ چلا کہ ان میں جائیدادوں کو چھپایا گیا ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔
جن پاکستانی امرا کی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میں گلبرگ لاہور کے رہائشی وقار احمد کی متحدہ عرب امارات میں 22 جائیدادیں، سیالکوٹ کے رہائشی ملک محمد خان کی 18 جائیدادیں، لاہور کے ظفر علی کی 12 جائیدادیں، سٹاک مارکیٹ کے بڑے پلر نوشاد ہارون کی 12 جائیدادیں، کلفٹن کراچی کے محمد امین کی 12 جائیدادیں، ڈیفنس لاہور کے رہائشی شیخ محمد افضل کی 9 جائیدادیں، لاہور کینٹ کے رہائشی زبیر معین کی 9 جائیدادیں، پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈیرہ دبئی کے رہائشی محمد اقبال کی9، سندھ کے شیخ طاہر ماجد کاپر کی 8، سندھ سے تعلق رکھنے والے اسلام سلیم کی 8، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آغا فیصل کی 7، کلفٹن کراچی سے تعلق رکھنے والے خالد محمودکی 6، ڈی ایچ اے لاہور کے رہائشی ریاض احمد کی 6، سندھ سے تعلق رکھنے والے سید محمد علی کی 6، پنجاب سے احمد کمال کی 6، لاہور کے نور الٰہی کی 6، ڈی ایچ اے کراچی کے عبدالعزیز راجکوٹ والا کی 6، سندھ سے تعلق رکھنے والے ارشد عالم کی 5، سندھ کے سید محمد اقبال حسن کی 5 ، سندھ کے محمد عثمان کی 4، سندھ کے سید محمد شہباز، سندھ کے محمد ارشد، سندھ کے عابد عبداللہ، پنجاب کے عابد علی، سندھ کے علی رضا محمد علاؤالدین، سندھ کے غلام مصطفی اقبال، سندھ کے انور، پنجاب کے نیئر شیخ، سندھ کے محمد امین بھوانی، سندھ کے فیصل حسین ، سندھ کے رضاکمال حسین ، پنجاب کے سلمان احمد، اسلام آباد کے کاشف نذیر، اسلام آباد کے عبدالقادر، کراچی کے نوید اختر حسین، سندھ کی رضوانہ امین، کراچی کے عثمان صدیقی کی متحدہ عرب امارات میں چار چار الگ الگ جائیدادیں ہیں ، کراچی کے نوید احمد قریشی، اسلام آباد کے انجم شبیر خان، سندھ کی ریحانہ خان، سندھ کی شاہینہ اظہار شامل ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد کے نعمان سمیع خان، سندھ کے عبدالرشید میمن، پنجاب کے عامر صدیقی، سندھ کے عبید حسن اختر، محمد علی، پنجاب کی فوزیہ پروین، سندھ کے محمد سلیم، محمد انیس میاں نور، فیصل عارف مکھتے ، ماجد حسن، حسن مصطفی، محمد امین، ابراہیم کمال، یعقوب احمد، پنجاب کی خاورہ ارشد، سندھ کے خورشید احمد شیخ، محبوب حسین مون، شازدے وکیل، پنجاب کے میاں اسلم، میاں نور کی متحدہ عرب امارات میں الگ الگ تین تین جائیدادیں ہیں ۔ سندھ کے عبدالعزیز میمن، اسلام آباد کے عبدالجبار، پنجاب کے سردار دلدار احمد، سندھ کے ڈاکٹر فرید الدین، کامران شفیق، شیخ محمد سہیل، شیخ محمد علی، ریحان شکیل، شیخ محمدسہیل، محمد علی، شیخ محمد سعید، عبدالمجید چوہدری، ملک عمر منان ، شیخ طارق کاپر، طارق سیف اللہ پراچہ، اشفاق عالم خان، عاصم ارشد، پنجاب کے آصف بشیر، عائشہ تجمل، سندھ کے محمد نعیم، فواد جہانزیب، پنجاب کے فرید علی بابر، فضل معین، سندھ کے عباس سیتھانہ، پنجاب کے خواجہ محمد رمضان، سندھ کے شیخ آفتاب اعجاز، مصتفین نثار، بصیر حیدر سید، آصف اسماعیل، محمد سعید منہاس ، آصف اسماعیل، امتیاز فضل، شجاع گورایہ، ہمایوں فضل داد، عمران احمد فرید، نعیم توفیق چنائے ، جمیل احمد کی ملکیت میں متحدہ عرب امارات میں الگ الگ دو دو قیمتی جائیدادیں ہیں ۔ سندھ کے مسعود احمد شیخ کی دو جائیدادیں،جواد محمد کی دو اسلام آباد کے ممتاز خان ملک کی دو ،پنجاب کے کامران نقی ،کاشف سجاد شیخ، زاہد مصطفے شیخ کی دو دو جائیدادیں سامنے آئی ہیں۔
اسلام آباد کے مسرور الزمان کی دو ،سندھ کے مہدی حسن، میرعالم خان، محمد سعد طارق ، شاہد محمود ،فواد انور، صائمہ طارق، شاہد یاسین ملک، مرزا اختیار بیگ،عمران ہارون،شیخ آفتاب، اعجاز شیخ،سید کاشف علی کی دو دو جائیدادیں،اسلام آباد کے محمد ارشد کی دو ، پنجاب کے سلمان محمد اسلم ،طارق محمود، ملک ایم قیوم ، سندھ کے طحہٰ سلطان علی ،پنجاب کے وقار احمد کی دو جائیدادیں ہیں ۔ سندھ کے ناصر آفتاب،عبدالحفیظ شیخ(سابق وفاقی وزیر)، اسداللہ آغا،اسلام آباد کے عباس حسین مرزا، پنجاب کے اظہر مجید کپور،چوہدری عثمان محمود، عمر فاروق، کبیر شیخ،عبدالفیصل ملک،سندھ کے عبدالحسن شیخ،عبدالمجید،عبدلواحد، پنجاب کے عامرعبداللہ، سردار احمد چیمہ، سندھ کے سیدفضل جعفر، پنجاب کے مدثر شریف ،عابد جاوید،شہزاد احمد،آفتاب ظہور راجہ،حسیب اقبال،احسن بشیر،فرخ شہزاد ملک،عامر اسحاق ملک،شیخ عامر مجید کپور،امان اللہ امان،عاصمہ سہیل خان،چوہدری محمد عادل،نعیم اقبال،امتیاز الحق،اقبال ظفرالدین احمد، عبداللہ ریاض، محمد خاقان بابر چیمہ،محمد عامر قریشی،محمد طارق چوہدری،مجاہد حسین،منیبہ سلیم شیخ،نعیم احمد،نرگس معین،نذراحسان،صباملک،سلیم اللہ،سرفراز احمد ملک،شہزاد اسلم،شازیہ خالد،شیخ افتخار احمد،محمد یوسف،عنبرین عامر،وقار علی ملک، وقاص جاوید،محمد ریاض مجاہد،تنویر خالد بشیر،عدیل پرویز،آفتاب انور،احسن طارق،ثمینہ ، اقبال نیئر،نجیب مشتاق وہرا، علی حسن حبیب کی ایک ایک جائیداد ہے۔
سندھ کے افراز عالم خان ،افراز عالم خان یوسفزئی، اسد اللہ جان محمد،ارشد شریف،اکبر علی اجنی،سلمان خلیل نینی تال والا،محمد یاسین،شیخ ہمایوں سعید، سیدقمر عباس جیلانی، میر حسن خان تالپور،محمد حلیم خان،درصبا بخشی،جمال کاظم، طارق محمود ملک،سہیل انعام الٰہی،عبیر شیخ،خالد علی محمد،خواجہ عامر اسحاق،خرم آفتاب میاں،خرم ودود خان،سید حسن ناظم، محمد عامر مسکاتیا، سید قیصر شریف، محسن آفتاب، محمد فیصل،شیخ فیصل، محمد غفران، محمد منیر، محمد سلیمان برنی، محمد اقبال قدوائی، محمد سلیم میمن،محمد عرفان نواب، نعیم الدین بٹ، نفیسہ ابوبکر بلوانی، ناہید شیخ، نجیب الرحمن، محمد اویس، ناصر احمد سہگل، محمد فرحان ملک، نگہت لیاقت ایوب، سید ہمایوں علی، آصف علی گوہر، عمر سید، محمد جاوید یعقوب،شیخ محمد نظام الدین، روبینہ سیدکمال، ایس کشور عباس زیدی، سیف الدین فخری، نیلوفر سعید، اے نعیم بلوانی، ثمینہ ظہیر عباس، شیخ نیلو فر محمد ذکریا، مظہر، ثمینہ افضال، شہزاد سلیم شاہ، شبیر اسماعیل محمد، شفیق محمد ، رفیق محمد، محمد بلال وہرا، فیصل حسین اسماعیل، شیخ محمد نسیم، ذوالفقار احمد قریشی، شہریار سلیم شاہ، شیخ اختر مجیدکپور، سمبلینا ذوالفقار، سید علی اختر،سید گل حسن رضوی،سیدہ صائمہ پرویز،محمد امین خانانی،طارق دادا،علی محمد،غزالہ نظامی،یحیی عبدالغفار، یاسر الزمان، عمران انور غازیانی،عبدالاحد بٹ، مجیب انور بیگ،عبدالحمیدمرچنٹ، عبدالجبار سایا، عبدالکریم آجانی، عبدالشکور پراچہ،فاطمہ کنیز،عبدالواحدلاکھانی، اعظم احمد، منور حسین ملک، حفیفہ عابد حسن،اشفاق عالم خان یوسفزئی،آغا ارسلان خان،آغا شاہد مجید خان، عمران صدیقی،عدنان آزاد خان، علی حکیم مانڈوی والا، جنیدخلیل نینی تال والا،الطاف حسین خواجہ کی ایک ایک جائیداد،اسلام آباد کے فضل الرحمن، یوسف فاضلی، احسان اللہ خالدی،فاروق احمد،طاہرہ منظور، ناصر اعجاز،ریحان بن عبدالرحمن، شازیہ نذیر،باصل زیڈ فاروقی،احمد رضا جان،مستنیز احمد جان،عمر سعید خان، طارق ندیم،نور محمد احمد،زیرہ ولی آنی،ملک عبدالکریم کی بھی دبئی میں ایک ایک جائیداد موجود ہے ۔بلوچستان کے آغا بابر گل ،خیبر پختونخوا کے سید عثمان علی،قمر الدین، سعیدہ شاہین،سید کرامت علی شاہ،شمیم گل،عثمان سلیم خان،واجد نذیر بھی دبئی میں ایک ایک جائیداد رکھتے ہیں۔