اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان کا سوئٹزرلینڈ کیساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ معاہدے سے پاکستانیوں کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔
منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کیساتھ معاہدے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ چند روز میں جنیوا میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ جس سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کا منی لانڈرنگ مقدمات میں بچنا مشکل ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے پاکستان دیگر ممالک کیساتھ ملکر کام کرنے اور مضبوط نیٹ ورک بنانے کے لیے متحرک ہے۔