شہباز شریف کی گرفتاری سے دھاندلی کا تاثر مل رہا ہے، خورشید شاہ

Last Updated On 05 October,2018 05:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے دھاندلی کا تاثر مل رہا ہے۔

شہباز شریف کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر کو اطلاع دینی چاہیے تھی، 1985ء کے بعد پہلی دفعہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری ہوئی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے الیکشن سے پہلے دھاندلی کا تاثر مل رہا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری پر پارٹی مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے۔ پی ٹی آئی نے اب تک عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی کارروائیوں پر زور دیا ہے۔
 

Advertisement