ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس، احسن جمیل گجر کو نیکٹا رپورٹ پر اعتراض

Last Updated On 07 October,2018 10:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کے معاملے پر احسن جمیل گجر نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ نیکٹا سربراہ کی انکوائری رپورٹ پر اعتراضات اٹھا دئیے۔

 احسن جمیل گجر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ رپورٹ مبہم اور غیر واضح ہے، انکوائری افسر نے حقائق کے منافی رپورٹ دی، میں کوئی سرکاری یا عوامی عہدہ نہیں رکھتا، ایک عام شہری ہوں اور قانون کی پاسداری کرتا ہوں، میرے خلاف ضابطہ کار کی خلاف وزری پر انضباطی کاروائی نہیں کی جاسکتی، مانیکا فیملی کا قریبی دوست ہونے کے ناطے وزیراعلی ہاوس میں میٹنگ میں گیا۔

 جواب میں مزید کہا گیا کہ نیک نیتی کیساتھ پولیس سے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی، میں نے وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کے دوران انتظامی امور میں مداخلت نہیں کی، اپنے اقدام پر پہلے بھی ندامت کا اظہار کر چکا ہوں، عدالت سے استدعا ہے میری حد تک مقدمہ ختم کر دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے انکوائری رپورٹ پر فریقین سے رائے طلب کی تھی۔