پاناما کیس میں شامل 426 افراد کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، سراج الحق

Last Updated On 07 October,2018 09:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم احتساب کے حامی ہیں لیکن نیب اور عدالتوں کے اقدامات سے انتقام نہیں جھلکنا چاہیے، وزرا کے بیانات سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ شفافیت کے لیے پاناما میں شامل چار سو چھبیس افراد کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا حکومت نے سو دن کام کرنے کے لیے مانگے ہیں، ہم انتظار کریں گے، کوئی جلدی نہیں لیکن اس دوران کوئی غیر قانونی اقدام ہوا تو مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ محبت سے ووٹ دینے والوں کو غربت اور جہالت کے سوا کچھ نہ ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے اپوزیشن کا انداز اپنایا ہے۔ انہیں اپنے وعدے کے مطابق لاپتہ افراد کا پتہ لگانا چاہیے۔

 

Advertisement