اسلام آباد: (دنیا نیوز) سمندر پار پاکستانیوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار حق رائے دہی کا استعمال کیا، 6 ہزار سے زائد ووٹ انٹرنیٹ کے ذریعے کاسٹ کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 6233 سمندر پار پاکستانیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انٹرنیٹ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 84 فیصد رہا۔ قومی اسمبلی کے لیے پانچ ہزار ایک سو سترہ ووٹ انٹرنیٹ پر کاسٹ ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے 1116 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ووٹرز کو ووٹر پاس ای میل آئی ڈی مہیا کیا گیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ادھر ضمنی الیکشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پہلی بار شرکت روکنے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔