بلاول بھٹو کی یادگارِشہدا کارسازآمد، قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی

Last Updated On 18 October,2018 02:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول اور آصفہ بھٹو آج یادگارشہدا کارساز پہنچے جہاں انھوں نے قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ان کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ ، صوبائی کابینہ اراکین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

سانحہ کارساز کی 11 وہیں برسی کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری یادگارِ شہدا پہنچے ۔ ان کے ہمراہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔ بلاول نے یادگار پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کیلئے نکالی گئ ریلی کے دوران بم دھماکے میں 130 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔