کراچی: 2 ٹریفک حادثات میں 20 افراد زخمی ہو گئے، ہسپتال منتقل

Last Updated On 21 October,2018 03:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پیش آنے والے 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 20 افراد زخمی ہو گئے، شارع فیصل پر مسافر بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوئے۔ دوسرے حادثے میں ٹرک اور مزدا کے تصادم میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر محو سفر بس کو حادثہ پیش آ گیا جس میں سوار 15 مسافر زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ دوسری جانب بلدیہ حب ریور روڈ بس ٹرمنل کے قریب مزدا اور ٹرک ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔