پاکستانی معیشت کو سہارا دینے والا دیرینہ دوست سعودی عرب

Last Updated On 24 October,2018 11:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے دوستی نبھاتے ہوئے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔ ماضی میں بھی سعودی عرب پاکستانی معیشت کو سہارا دے چکا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مالی معاونت کا پس منظر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورے میں مجموعی طور پر بارہ ارب ڈالر کا پیکج دینے سے قبل بھی سعودی عرب پاکستان کی مالی امداد کرتا آیا ہے۔

1998ء میں ایٹمی دھماکوں پر امریکی پابندیوں کے بعد معاشی بحران پیدا ہوا جس پر سعودی عرب نے گرتی معیشت کو سہارا دیتے ہوئے پاکستان کو تین ارب ڈالر سالانہ کا تیل ادھار دینا شروع کیا۔

پاکستان کو 2014ء میں غیر ملکی ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے بھی زرمبادلہ کی ضرورت تھی، اس وقت سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کیش پاکستان کو دے کر دوستی کا حق ادا کیا۔

 

Advertisement