وزیرِاعظم عمران خان کی عثمان بزدار سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Last Updated On 30 October,2018 05:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو سو روزہ پلان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریف کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کی انتظامی، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو سو روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا اور پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور دیگر امور پر بھی آگاہ کیا گیا۔

 

Advertisement