حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری 13 نومبر تک منظور

Last Updated On 01 November,2018 02:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری 13 نومبر تک منظور کر لی گئی، نیب نے حمزہ شہباز کو کل 2 نومبر کو اثاثہ جات کیس میں طلب کر رکھا ہے۔

 

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دی جسے 2 رکنی بنچ نے منظور کر لیا۔ انکی ضمانت کی مدت 13 نومبر تک مئوثر رہے گی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) شہباز شریف کے دونوں بیٹوں سلمان اور حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز کیلئے مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے چنیوٹ میں پل تعمیر کروانے کے الزامات پر تحقیقات کر رہا ہے جس پر دونوں بھائیوں کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا۔ تاہم حمزہ شہباز نے 13 نومبر تک ہائیکورٹ سے آج ضمانت کروا لی۔