عامر ذوالفقار خان کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا

Last Updated On 02 November,2018 06:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عامر ذوالفقار خان گریڈ 21 کے پولیس افسر ہیں، انھیں جان محمد کی جگہ آئی جی لگایا گیا ہے۔

عامر ذوالفقار خان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ عامر ذوالفقار خان گریڈ 21 کے پولیس افسر ہیں، ان کو جان محمد کی جگہ آئی جی لگایا گیا ہے۔

ﻋﺎﻣﺮ ﺫﻭﺍﻟﻔﻘﺎﺭ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺳﺮﻭﺱ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ‏ﮔﺮﻭﭖ ﮐﮯ ﺍﻓﺴﺮ ﮨﯿﮟ، وہ ﺁﺋﯽ ﺟﯽ ﻣﻮﭨﺮﻭﮮ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺑﮭﯽ ﺗﻌﯿﻨﺎﺕ ﺭﮦ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ﺍﯾﮉﯾﺸﻨﻞ ﺍٓﺋﯽ ﺟﯽ ﺍٓﭘﺮﯾﺸﻨﺰ ﭘﻨﺠﺎﺏ، ﮈﯼ ﺍٓﺋﯽ ﺟﯽ ﺳﯽ ﭨﯽ ﮈﯼ ﭘﻨﺠﺎﺏ، ﺍٓﺭ ﭘﯽ ﺍﻭ ﻣﻠﺘﺎﻥ، ﺳﯽ ﭘﯽ ﺍﻭ ﻣﻠﺘﺎﻥ اور ﺍﯾﺲﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺳﭙﯿﺸﻞ ﺑﺮﺍﻧﭻ ﻻﮨﻮﺭ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

اس کے علاوہ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺍٓﭘﺮﯾﺸﻨﺰ ﻻﮨﻮﺭ ﺍﻭﺭ ﮈﯼ ﭘﯽ ﺍﻭ ﭨﻮﺑﮧ ﭨﯿﮏ ﺳﻨگھ ﺳﻤﯿﺖ ﺍﮨﻢ ﻋﮩﺪﻭﮞ ﭘﺮ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯾﺎﮞ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﮮ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ۔