راولپنڈی پولیس مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام

Last Updated On 05 November,2018 11:46 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کو راولپنڈی پولیس نے معمہ بنا دیا، چار روز میں پولیس قاتلوں کا کوئی کھوج نہیں لگا سکی، آج مولانا کے بیٹوں سے معاونت طلب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے قتل کا معمہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی حل نہیں ہو سکا، پولیس آج مولانا سمیع الحق کے قاتلوں تک پہنچنے میں معاونت کیلئے ان کے بیٹوں سے رابطہ کرے گی۔

المناک واقعہ کو چار روز گزر جانے کے باوجود پولیس کی پرسرار خاموشی نے معاملہ مزید بگاڑ دیا، سوشل میڈیا پر مولانا سمیع الحق کے حوالے سے مواد نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔