اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس، سماعت 9 نومبر تک ملتوی

Last Updated On 05 November,2018 11:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار کے شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست حشمت حبیب کے معاون وکیل کامران حبیب نے دائر کی۔ عدالت نے سعید احمد کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک دن کی حاضری سے استثنا دے دیا۔

عدالت نے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر بھی استغاثہ کے گواہ طارق جاوید پر جرح جاری رہے گی۔