فیصل آباد میں 700 سے زائد بھٹے 2 ماہ کیلئے بند

Last Updated On 06 November,2018 12:47 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سموگ کے خطرے کے پیشہ نظر اینٹوں کے بھٹوں کو بند کر دیا گیا، محکمہ ماحولیات نے حکم کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ لیبر تنظیموں نے اقدام کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، محکمہ ماحولیات نے فیصل آباد میں ضلع بھر کے 700 سے زائد اینٹوں کے بھٹے 2 ماہ کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے احکامات کی خلاف ورزی پر بھٹہ مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سینکڑوں بھٹوں کی بندش سے ایک طرف اینٹیں مہنگی تو دوسری طرف ہزاروں بھٹہ مزدور بے روزگار ہونے پر لیبر تنظیموں نے بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے بھٹے تو بند کر دئیے ہیں لیکن اینٹوں کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔