ڈی جی خان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

Last Updated On 06 November,2018 02:53 pm

ڈیرہ غازیخان: (دنیا نیوز) ڈیرہ غازیخان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، دہشت گرد چرچ اور دیگر عبادت گاہو٘ں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی اسلام، کاشف اور صادق کے نام سے شناخت ہوئی، دہشتگردوں کے قبضے سے عبادت گاہوں کے نقشے، ہیند گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔