اگلی حکومت پھر ہماری ہے، آصف زرداری کا دعویٰ

Last Updated On 07 November,2018 03:44 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے دعوی کیا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ سندھی عوام نے 2018 میں بھی پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر محبت کا اظہار کیا ہے، سب کچھ سمجھتا ہوں اور مزید سمجھ رہا ہوں. وہ 2 روزہ دورے پر خیر پور پہنچے ہیں جہاں کرونڈی میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا ایک گھر ہے آپس میں بھائی لڑتے بھی ہیں بنتے بھی ہیں، میں خوش تب ہوتا ہوں جب عوام خوش ہوتی ہے۔  عوام کی خدمت کر کے اللہ کو راضی کروں گا۔

وہ آج 2 روزہ دورے پر خیرپور پہنچے جہاں انھوں غیر رسمی گفتگو کی۔ سابق صدر کرونڈی کے علاقے میں پیپلزپارٹی رہنماء بخت علی ہیسبانی کی رہائش گاہ پر موجود کارکنان سے  خطاب کریں گے۔ بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنماء شیراز راجپر کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کرینگے۔

قبل ازیں سابق صدر سے وزیر اعلی سندھ نے نواب شاہ میں ملاقات کی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو صوبے کی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔مراد علی شاہ نے سابق صدر کو تھر میں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

 

Advertisement